Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اٹلی کا ویزا لینے کے خواہشمند لاہوریوں کو اب ویزا کے لیے اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں

Published

on

یورپ جانے والوں کے لیے خوشخبری،اب اٹلی کے ویزے کے لیے اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں، ویزا اسلام آباد لاہور سے بھی ملے گا،   یہ بات اٹلی کے سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری آگسٹو پالمیری نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

آگسٹو پالمیری نے کہا کہ ویزے کے حوالے سے لاہوریوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ اٹلی نے تاریخی شہر لاہور سے ویزہ سروس شروع کر دی ہے، جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی بہت جلد اسے شروع کر دیا جائے گا۔

اٹلی کے سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری آگسٹو پالمیری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ لاہور کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ وہ پہلا شہر ہے جس کا انہوں نے سرکاری طور پر دورہ کیا۔ انہوں نے اٹلی اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور کاروباری منصوبوں کے حوالے سے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور لاہور چیمبر کے صدر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات سے اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ویزا سروسز کھولنے سے کاروباری برادری کو سہولت ملے گی۔ اٹلی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ اٹلی کے سفارتخانے کے ساتھ مضبوط ورکنگ ریلیشن رکھا ہے۔ دونوں نے مارچ 2018 میں ایک ایم او یو پر دستخط کیے تھے اور ہم اٹلی کے سفیر کی موجودگی میں اس کی تجدید کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کاروباری برادری اور عوام کو ویزا کی سہولت بہترین قدم ہے۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. Shahzaib Naeem

    جولائی 15, 2024 at 8:43 صبح

    Is it available for those person who live in faisalabad

  2. Shahzaib Naeem

    جولائی 15, 2024 at 8:45 صبح

    Can you tell me is there any job for others city’s of Pakistani job’s or not, why only lahore

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین