Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

جسٹن لینگر لکھنؤ سپر جائنٹس کے کوچ مقرر، اینڈی فلاور کی جگہ لیں گے

Published

on

انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے سابق کوچ جسٹن لینگر، اینڈی فلاور کی جگہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اینڈی فلاور دو سال سے لکھنؤ سپر جائنٹس کے کوچ تھے، دو برسوں کے دوران لکھنؤ سپر جائنٹس آئی پی ایل میں تیسری پوزیشن پر رہی۔

لکھنؤ سپر جائنٹس کی طرف سے جاری بیان میں جسٹن لینگر نے کہا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس آئی پی ایل میں زبردست داستان رقم کرنے جا رہی ہے، میں ٹیم کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے 2021 میں اپنا واحد ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تو جسٹن لینگر اس کے کوچ تھے، 2022 میں انہیں مختصر مدت کے لیے توسیع کی پیشکش ہوئی تھی انہوں نے مسترد کردی تھی۔

جسٹن لینگر کی کوچنگ کے دوران پرتھ سکورچرز نے تین بار بگ بیش ٹائٹل جیتا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین