پاکستان
پاک بحریہ کے آف شور ویسل پی این ایس حنین کی رومانیہ میں لانچنگ
پاکستان کے لیے تیارکیے جانے والے آف شورپیٹرول ویسل پی این ایس حنین کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے آف شورپیٹرول ویسل پی این ایس حنین کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔
جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا، سربراہ پاک بحریہ نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔
نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی۔