ٹاپ سٹوریز
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل کی تلخ کلامی، اخلاقیات صرف آپ کو آتی ہے، اکرام چوہدری
سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس فائز عیسیٰ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل اکرام چوہدری میں تلخ کلامی ہوئی۔ چیف جسٹس نے اکرام چوہدری کو روسٹرم سے ہٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اخلاق تو ختم ہی ہوگیا ہے، ہمیں آپ سے نہیں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سے بات کرنی ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ ملک بھر میں کتنے گوردوارے ہیں؟
متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل اکرام چوہدری نے کہا کہ موجودہ مقدمہ چھ گوردواروں کا ہے، ملک بھر کی تفصیل گزشتہ سماعتوں میں جمع کرا چکے ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ حقائق کیوں چھپانا چاہتے ہیں؟سچ عوام کے سامنے آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟
وکیل متروکہ وقف املاک بورڈ نے جواب دیا کہ تمام حقائق عدالت کو دے چکے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اکرام چوہدری سے کہا کہ عدالت کا کچھ تو احترام کریں۔
اکرام چوہدری نے جواب دیا کہ بطور وکیل عدالت بھی میرا احترام کرے۔
چیف جسٹس نے اکرام چوہدری کو روسٹرم سے ہٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اخلاق تو ختم ہی ہوگیا ہے۔
اکرام چوہدری نے کہا کہ وکالت کرتے ہوئے 35 سال ہوگئے ہیں،آپ سمجھتے ہیں اخلاقیات صرف آپ کو ہی آتی ہیں،بار کا سینئر رکن ہوں مجھے بھی عزت دی جائے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ ہمیں آپ سے نہیں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سے بات کرنی ہے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوگئے، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ ملک بھر میں فعال گوردواروں کی تعداد 19 ہے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ تمام گوردواروں کی تفصیلات اور تصاویر ویب سائٹ پر کیوں نہیں ڈالتے؟ میری بات پر سر سر کیوں کر رہے ہیں؟ انگریز کا دور ختم ہوچکا ہے اب سر سر نہ کیا کریں،غلامی کی زنجیریں توڑ دیں۔
عدالت نے تمام گردواروں اور مندروں کی تصاویر سمیت مکمل تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مخصوص اقلیتوں اور عوام کی پراپرٹی ہے،ساری زمینیں ہتھیائی جاتی ہیں اس لئے حقائق چھپائے جا رہے ہیں،پہلے عدالت پر چڑھائی کر دو پھر جج کو سوال بھی نہ پوچھنے دو۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی