Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل،محمود اچکزئی سمیت سات جماعتوں کے سربراہ بلوچستان کے انتخابی اکھاڑے میں

Published

on

بلوچستان سے 7سیاسی جماعتوں کے سربراہ عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ان میں سے ایک  پارٹی کے سربراہ بیک وقت چار نشستوں پر انتخاب لڑرہے ہیں۔

بلوچستان سے جن جماعتوں کے سربراہ الیکشن لڑ رہے ہیں ان میں بی این پی مینگل ، پشتونخوا میپ ،جے یو آئی ف،  نیشنل پارٹی ،  باپ،  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور حق دو تحریک شامل ہیں۔

 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل چار نشستوں سے انتخاب لڑرہے ہیں، جن میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست شامل ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر امیدوار ہیں۔

جمعیت  علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی اس بار بلوچستان سے پشین کی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑرہے ہیں۔

محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کوئٹہ اور پشین کی جن نشستوں پر انتخاب لڑرہے ہیں وہاں پشتونخوا میپ اور جے یوآئی کے درمیان انتخابی اتحاد ہے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ دو نشستوں سے انتخاب لڑرہے ہیں، جن میں ایک قومی اور ایک  صوبائی نشست شامل ہے۔۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ نوابزادہ خالد مگسی قومی اسمبلی کی نشست سے میدان میں ہیں۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال خان کاکڑ قومی اسمبلی کی دونشستوں پر پہلی مرتبہ انتخاب لڑرہے ہیں۔ جبکہ گوادر سے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان قومی اور بلوچستان اسمبلی کی ایک ایک نشست پر انتخاب لڑرہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین