کھیل

لیگ سپنر ابرار احمد دائیں پاؤں میں تکلیف کے بعد ان فٹ

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ابرار احمد کو تکلیف پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرانے کے بعد ہوئی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

پی سی بی کے مطابق 25 سالہ ابرار احمد کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا اور میڈیکل پینل کی جانب سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کے بارے میں مزید معلومات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف اب تک 27 اوورز کیے ہیں۔واضح رہے کہ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version