پاکستان
ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ آواز، اردو نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کر گئیں
ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ آواز، اردو نیوز کاسٹر تسکین ظفر مختصر علالت کے بعد اتوار کو راولپنڈی میں انتقال کر گئیں۔
وہ 67 سال کی تھیں۔ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر 4:30 بجے عیدگاہ لالکرتی راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
1957 میں راولپنڈی میں پیدا ہونے والی تسکین ظفر کا نشریاتی کیریئر چار دہائیوں پر محیط تھا۔ انہوں نے 1980 میں ریڈیو پاکستان میں بطور اناؤنسر شمولیت اختیار کی۔
تسکین ظفر ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل پر پروگراموں کی میزبانی کرتی تھیں۔ وہ پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی وابستہ رہیں جہاں وہ خبریں پڑھتی تھیں اور موسیقی کے پروگراموں کی میزبانی کرتی تھیں۔
تسکین ظفر کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
ریڈیو پاکستان اور پوری نشریاتی برادری ایک لیجنڈ کے انتقال پر سوگوار ہے۔
تسکین ظفر کی فصیح آواز اور خبریں پڑھنے کا منفرد انداز ریڈیو سننے والوں کے دل و دماغ میں ہمیشہ گونجتا رہے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی