تازہ ترین
6 ججز کا خط عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش، اوپن کورٹ انکوائری کی جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی،میاں دائود ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی،آئینی درخواست میں سپریم کورٹ سے بااختیار کمیشن تشکیل دیکر انکوائری کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم کورٹ کے ججز کو خط ایک طے شدہ منصوبہ لگتا ہے،ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے اشارے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط لکھا ہے،عدالتی کارروائی میں ایجنسیز کی مداخلت کیخلاف ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے نے سارا معاملہ مشکوک کر دیا ہے،یہ آئینی نقطہ نظام عدل سے وابستہ عام فرد بھی جانتا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایسے تنازعات کی تحقیقات کا ادارہ نہیں۔
درخواست گزار میاں داؤد کا موقف ہے کہ اس کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا جو عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کے مترادف ہے،چھ ججز نے اپنے خط میں عمران خان کے صرف ایک مقدمے کی مثال پیش کی ہے،عمران خان کے مقدمے کے علاوہ ججز نے خط میں ایک بھی مقدمے کا واضح حوالہ اور ثبوت نہیں دیا،ججز کا خط عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے،حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو سب سے زیادہ مقدمات میں غیر معمولی ریلیف اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملا۔
درخواست گزار میاں داؤد ایڈووکیٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے غیرمعمولی فیصلہ دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہی عمران خان کو جیل سے بیٹھ کر سیاسی مہم چلانے کی اجازت دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کی وجہ سے ہی عمران خان کیلئے اڈیالہ جیل کو پرتعیش رہائش میں تبدیل کر دیا گیا ہے،عمران خان کی حمایت میں مسلسل فیصلے دینے کے بعد بھی آئی ایس آئی پر مداخلت کا الزام لگانا سمجھ سے بالاتر ہے،پشاور ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کی متعدد مقدمات میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو غیر معمولی ریلیف کی مثالیں موجود ہیں،یہ تو ایسے ہی کہ جو جرم خود کر رہے ہیں، اسکا الزام دوسروں پر لگانا شروع کر دیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تحریک انصاف نے فوری ردعمل دیا کہ یہی ہمارا مئوقف ہے،ججز کے خط سے عوام کو تاثر ملا کہ سپریم کورٹ سمیت پوری ملکی عدلیہ کو آئی ایس آئی چلا رہی ہے،اگر آئی ایس آئی کی مداخلت مان لیں تو کیا پھر پی ٹی آئی اور عمران کے حق میں فیصلوں میں بھی مداخلت ہوئی یا صرف مخالف فیصلوں میں مداخلت ہوئی ہے،پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف جسٹس پاکستان پر عدم اعتماد کی متعدد کوششیں کیں، پی ٹی آئی کی کوششیں ناکام ہوئیں تو عمران خان کو ریلیف دینے والے ججز کا خط مارکیٹ میں آگیا۔
درخواست گزار کے مطابق ججز کا خط ریلیز ہوتے ہی تحریک انصاف نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کیخلاف مہم چلانا شروع کر دی،ان چھ ججز ایک برس کے دوران آئی ایس آئی کی مداخلت بارے خط و کتابت کسی کو لیک نہیں ہوئی لیکن یہ خط لیک ہوگیا، ان سارے حالات کی کڑیاں ملائیں تو لگتا ہے کہ ججز نے تحریک انصاف کا بیانیہ بنانے کیلئے کردار ادا کیا ہے۔
درخواست گزار نے مزید لکھا کہ ججز کا خط عدلیہ میں کرپٹ مظاہر نقویوں کے بے رحمانہ احتساب کے عمل کو بھی ٹھیس پہنچانے کی کوشش ہے، جب سے چیف جسٹس پاکستان نے عدلیہ میں کرپٹ کیخلاف ڈنڈا اٹھایا ہے، تب سے مافیا کی نیندیں حرام ہوئی پڑی ہیں،اگر مزید کرپٹ ججز برطرف ہوتے ہیں تو ایک مخصوص مافیا کی عدلیہ میں سرمایہ کاری کو نقصان پہنچتا ہے،یہی وجہ ہے کہ ایک مافیا کے لوگ مختلف حربوں اور طریقوں سے چیف جسٹس پاکستان اور عدلیہ پر حملہ آور ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی خط ٹائمنگ نے بھی معاملہ مشکوک کر دیا ہے، جب بھی چیف جسٹس پاکستان بحریہ ٹاؤن کے زیر التواء مقدمات میں سخت ریمارکس یا حکم جاری کرتے ہیں تو چیف جسٹس پر حملے شروع ہوجاتے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابقکمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس میں بھی چیف جسٹس پاکستان پر سنگین حملہ کیا گیا،بحریہ ٹاؤن کے مقدمات میں سخت احکامات جاری ہونے کے بعد کمشنر راولپنڈی کی جھوٹی پریس کانفرنس محض اتفاق نہیں تھا،ایک ہفتہ قبل بحریہ ٹائون کے مقدمات میں سخت احکامات کے بعد 6 ججز کا خط بھی محض اتفاق نہیں ہے،چھ ججز کے خط کے ایک ایک لفظ کی عدلیہ اور فوج کو کھلے ذہنوں کے ساتھ تحقیقات کرنی چاہیئں، چھ ججز اور آئی ایس آئی سے ایک ایک مقدمے کی بابت دباؤ، مقدمات کے نتائج کی تحقیقات ہونی چاہئیں،ججز کو کھلے دل سے موقع دیا جائے کہ آئیں ثبوتوں کے ساتھ اپنے الزامات ثابت کریں۔
درخواست گزار کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز بتائیں کہ کون کون سے مقدمات میں کس کس آئی ایس آئی افسر نے دباؤ ڈالا،آئین پاکستان ججز کو مداخلت کرنے والے عناصر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار دیتا ہے، شکایات لگانے کا نہیں،عدلیہ میں آئی ایس آئی کی مداخلت کرنے یا نہ کرنے کا تنازع اب ایک ہی مرتبہ حل ہوجانا چاہیئے۔
درخواست گزار میاں داؤد ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ ایک بااختیار کمیشن بنا کر ججز کے الزامات کی اوپن کورٹ انکوائری کرے، جو جج یا آئی ایس آئی افسر الزام ثابت نہ کر سکے، اسکے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔
Lyle D. Winn
مارچ 27, 2024 at 12:36 شام
Hi ,
Wow…
This new AI eLearning platform has blown me away, and I can’t stop myself from sharing it with you…
What if you could have an all-in-one eLearning business solution with your own marketplace, courses, and a built-in student interface for practically pennies?
=>> Check this out: https://www.vaulemedia.com/coursemateai
It’s called CourseMateAi, and I think you’re really going to like it.
How would you like to turn any IDEA into a profitable eLearning business?
And to do it WITHOUT any hassle or technical skills?
Well! The time has come to make that happen!
CourseMateAi is a brand new web-based platform that lets you start your own eLearning business in a matter of minutes.
Check out some of the great benefits of CourseMateAi:
[+] Start your own business with NO experience required
[+] Turn mere ideas into full educational courses with AI
[+] Create your own academy sites in just minutes
[+] Use AI to generate courses to start selling immediately
[+] Sell courses on your own marketplace & keep 100% profits
[+] Create courses on any Topic – Become authority in any Niche
[+] Manage your courses, students, payments & more from one dashboard
[+] Create courses quick & easy – add unlimited lessons with AI
[+] Keep 100% of the profits, traffic & leads
[+] Target multiple niches and markets
[+] And so much more…
I know it sounds incredible, which is why you really just need to see it. Check out the demo here: https://www.vaulemedia.com/coursemateai
To be clear, you don’t even have to create your own courses. You simply harness the power of AI to generate brand new original courses from scratch.
Right now they are offering it on a special launch deal. As you will see on the page, the price is going to increase very soon.
Therefore I recommend checking it out today, and claim your access to everything with this special deal… while you still can: https://www.vaulemedia.com/coursemateai
Now is the perfect time to get into this business, as the eLearning industry is exploding with growth. Don’t wait, join me on CourseMateAi today!
To your success,
Lyle D. Winn
UNSUBSCRIBE: https://www.vaulemedia.com/unsubscribe
Address: 3441 Carriage Court
Yucca Valley, CA 92284