پاکستان
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری
کراچی کے مختلف علاقوں میں جذوی اور مکمل ابرآلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے گذشتہ روز کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بارش کی پیش گوئی کی گئی،آج الصبح کراچی کے مختلف علاقوں سپرہائی وے،گڈاپ ٹاون،گلشن معمار میں شروع ہونے والا ہلکی بارش کا سلسلہ شہر کے دیگر علاقوں تک پھیلا اس دوران ہاکس بے،منوڑہ،کیماڑی،ٹاور،آئی آئی چندریگر روڈ اور برنس روڈ سمیت مختلف علاقوں کہیں پھوار و بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش ہوئی،بارش اور ابرآلود موسم کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔