تازہ ترین
لوڈ شیڈنگ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیسکو ہیڈکوارٹرز پر قبضے کی دھمکی دے دی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ دورانیہ کم نہ ہونے پر پیسکو ہیڈکوارٹرز پر حملے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ 15 دن کا وقت دیتا ہوں،میرے ساتھ بیٹھ کر بات کریں،عوام کے ساتھ کسی طرح کا ظلم برداشت نہیں کروں گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم لوگ ہیں،ہماری پارٹی بھی مظلوم ہے،الزام ان لوگوں پر لگائے جارہے ہیں جن پر ظلم ہوا،خیبرپختونخوا کو ریگولر پیسے میں سے بھی 300 ارب کم دیئے گئے،تنقید ہوتی ہے کہ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی پرفارمنس نہیں رہی،آئی ایم ایف شرائط کے تحت خیبرپختونخوا نے 92ارب روپے سرپلس وفد کو دینے ہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا اس وقت کسی کو جمہوریت یاد نہیں آئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یقین ہے ان کی اصلاح ہوگی،وہ وقت آئےگا جب انہیں ندامت ہوگی،وزیراعلیٰ علی امین
اپنے لوگوں کا حق مانگنا اور نہ ملنے پر بیان دینے پر غیر ذمہ دارکہا جاتا ہے،اپنا حق لینا جانتے ہیں،لے کر بھی دکھایا ہے،قربانیاں بھی دی ہیں،خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے،نگران حکومت میں جو مالی اخراجات اوربھرتیاں ہوئیں ، اس کی انکوائری ہوگی، نگران دورمیں پی ڈی ایم کی حکومت تھی،انہوں نے ہی سب کچھ کرنے کاکہاتھا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حیرانی ہے تنقید کرنے والے یہاں اپنے اوپرتنقید کرتے ہیں،پشاور:نگران دورمیں نہ کسی کو انسانی حقوق یادتھے،نہ آئین اور نہ قانون،ایوان میں ہماری بڑی تعداد پی ٹی آئی کی مقبولیت کا سب سے بڑاثبوت ہے،انتخابات سے قبل ہمیں کاغذات تک جمع نہ کرنے دئیے، مقدمات درج ہوئے، الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، ہم اپنے حلقے کھولنے کیلئےتیارہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ضم اضلاع کے عوام نے پاکستان کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،وفاق کی جانب سے ضم اضلاع کاحصہ وعدے کےباوجود نہیں دیاجارہا،پشاور:وفاق کا یہ رویہ قابل برداشت ہے، ہم خاموش نہیں رہیں گے،پشاور:قبائلی اضلاع کیلئے2ماہ میں ہمیں اپناحصہ واپس دیاجائے،اگر اپنا حصہ مانگناغیر ذمہ داری ہے،تومیں غیرذمہ دارہوں،اپنی ذات کیلئے کسی عمارت میں جاؤں تو جرم ہے،عوام کیلئے جانا حق ہے،چور کا لفظ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا،چور کون ہے پوری دنیا اس بارے میں جانتی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ فوج،پولیس اور ہم خیبرپختونخوا میں جانی اور معاشی قربانیاں دے رہے ہیں،آپ نے ہمارے 1510 ارب روپے بجلی کی مد میں دینے ہیں،آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں تو اپنی ذمہ داری بھی پوری کریں،ظلم کرنےوالوں پر ایف آئی آر درج کراؤں گا،انہیں جیل بھی بھیجیں گے،ہم سستی بجلی دے رہے ہیں،آپ کما رہے ہیں تو کیا اپنا حق نہ مانگیں؟پیسکو افسران کو کل کہا تھا جھوٹ اور دھوکا برداشت نہیں کروں گا،15 دن کا وقت دیتا ہوں،میرے ساتھ بیٹھ کر بات کریں،عوام کے ساتھ کسی طرح کا ظلم برداشت نہیں کروں گا،بیٹھیں اور مسائل حل کریں ورنہ غیر ذمہ دار لفظ چھوٹا ہوگا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مجھ سے بات کئے بغیر کوئی خیبرپختونخوا پر ٹیکس نہیں لگاسکتا،بٹن میرے ہاتھ میں ہے،بٹن آن کرکے دکھاؤں گا،نان فائلر پر ٹیکس لگایا گیا،امیرغریب میں فرق نہیں،یہ ظلم ہے،ہمارے دورمیں بجلی کا یونٹ 16 روپے،پٹرول 145 روپے لیٹر تھا،کل بتایا گیا 18 کی بجائے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج اطلاع ملی 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اب بھی ہورہی ہے،مجھ سے بات نہ کی تو پیسکو ہیڈآفس کو ٹیک اوور کرکے دکھاؤں گا،واپڈا کی مرضی کے بغیر بجلی کا ایک یونٹ کوئی چوری نہیں کرسکتا،صوبے کے معاملات صوبے کے ساتھ بیٹھ کر ہی حل ہوں گے،ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے عوام کو روزگار پر لگائیں گے،وفاقی حکومت سے کہتا ہوں اگر ہم باہر نکل آئےتو سوچیں آپ کا کیا ہوگا؟ان کا واسطہ غلط بندے سے پڑگیا ہے جس کا انہیں اندازہ نہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال