Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں، حق نہ ملا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے، علی امین گنڈا پور

Published

on

Ali Amin Gandapur signed the declaration of confidence of Imran Khan and himself from the members of the assembly, a committee was formed under the chairmanship of Arif Alvi to end the differences in PTI.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق اور واجبات نہیں دیئے تو تحریک چلائیں گے، یہ برداشت نہیں کروں گا کہ میرے لوگوں کو چور کہا جائے،میں اس طرح کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کروں گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے کو مہنگی بجلی دی جارہی ہے اور بدترین لوڈشیڈنگ بھی ہے،یہ اگر سمجھتے ہیں کہ ہم اس ناانصافی پر خاموش رہیں گے تو ان کی بھول ہے، ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، ہمارے لوگوں کو مہنگی بجلی دی جارہی ہے،ہمارے 1510 ارب روپے وفاق کے پاس ہیں،وارننگ اس لیے دی جاتی ہے کہ آپ خبردار رہیں، اگر کوئی وارننگ کے باوجود عمل نہ کرے تو ذمے دار وہ خود ہوتا ہے۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ ساڑھے 4 سو ارب روپے سے زیادہ خسارہ ہے،وفاق پر بجلی کی مد میں 1510 ارب روپے کے واجبات ہیں،ہمارے عوام امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پریشان ہیں، اپنے لوگوں کیلئے کوئی خیرات نہیں مانگ رہا پیسے ادا کررہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ برداشت نہیں کروں گا کہ میرے لوگوں کو چور کہا جائے،ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا،میں اس طرح کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کروں گا،پی ٹی آئی کے دور میں 15 روپے یونٹ بجلی تھی اور بجلی مل رہی تھی،آج 65 روپے یونٹ ہے اور بجلی بھی نہیں مل رہی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع ہوچکا مزید بہتر کررہے ہیں، کوشش ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج بہتر ہوجائے،میں عوام کو ریلیف دینا چاہتا ہوں، قبائلی علاقوں کے لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں،ہمارے صوبے کے بقایا جات واپس کریں، لوگوں کو ان کا حق دینا چاہتا ہوں۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وقت بھی یہی مسائل تھے،صوبے کے حقوق اور واجبات نہیں دیئے تو تحریک چلائیں گے،منصوبے مکمل ہورہے ہیں ان سے جو بھی بجلی بنے گی صوبے کو دیں گے، انڈسٹری کو سہولیات فراہم کریں گے اس سے روزگار بڑھے گا۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ ہیلتھ کارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کررہے ہیں تاکہ غلط استعمال نہ ہوسکے،بجلی کے یونٹ مہنگے کیے جارہے ہیں، نکمے لوگ مسائل پیدا کررہے ہیں،ہمیں ایسے انتظامات کرنے ہیں جن سے عوام کو فائدہ ہوا،اکنامک زون میں سبسڈی دیں گے، اس کے بغیر انڈسٹری نہیں چل سکتی،اکنامک زون کی بدولت ایکسپورٹ بڑھے گی، ہیلتھ کارڈ کی سہولت دوبارہ عوام کو دے دی ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین