ٹاپ سٹوریز
قرضہ ایپلی کیشن سکینڈل، پی ٹی اے نے 43 ایپس کو بلاک کردیا، وفاقی وزیر آئی ٹی
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/07/loan-app-scam-1.jpg)
قرضہ ایپلی کیشن اسکینڈل کے بعد وزارت آئی ٹی نے مالیاتی ایپس کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کیا ہے۔
وفاقی وزیرامین الحق نے کہا ہے کہ غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشن کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا، چیئرمین پی ٹی اے کو ایسی ایپلی کیشنز کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی، ہدایات پر فوری عملدرآمد کے تحت اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے،اس طرح کی کمپنیز سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔
وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کے اقدامات میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے، فیس بک اوردیگرسوشل میڈیاپلیٹ فارمزکےذریعےقرضہ دینےوالامافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کر رہا ہے، صارفین کی آگاہی کیلئے مہم بھی چلائی جائے کہ وہ بلیک میلنگ مافیا کا شکار نہ بن سکیں۔
وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ عوام بھی ایسی ایپلی کیشنزکی شکایت،پی ٹی اے،ایف آئی اےسائبرکرائم اورپولیس کےپاس درج کرائیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے بھی رابطہ کر کے اب تک کی کارروائیوں پر بریفنگ لی، وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ شکایات کا انتظارکرنے کی بجائےایسےعناصر کیخلاف کارروائی کرے، عوام کی مجبوریوں کافائدہ اٹھا کر انہیں موت کےاندھیروں میں دھکیلنےوالےعناصرکی سرکوبی ضروری ہے۔
امین الحق نے کہا کہ قرضہ ہزاروں کا ہوتا ہے اور وصولی لاکھوں میں کرنے کے لیے دھمکیاں دی جاتی ہیں، بلیک میل کیا جاتا ہے ۔ صارف کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال خلاف قانون ہے، صارفین بغیرسوچےسمجھےآن لائن،سوشل میڈیا اشتہارات سےمتاثر ہو کر ذاتی ڈیٹا کسی سےشیئرنہ کریں۔
وفاقی وزیر نے عوام کو خبردار کیا کہ آن لائن ڈالرز کمانے کی مختلف پوسٹوں پر عمل میں احتیاط ضروری ہے، کسی کو کوئی رقم یا معلومات فراہم نہ کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور