تازہ ترین
پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرامید ہیں، آئی ایم ایف
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈبائی پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزاک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں مائیکرواکنامک استحکام کو یقینی بنانے والی پالیسیوں پر عمل درآمد کیلئے ہم نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پر امید ہیں۔
آئی ایم ایف کے موجودہ تین ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی آخری قسط کا اجرا باقی ہے جو جائزہ مشن کے بعد ہی جاری ہوگی جب کہ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی حکام چھ سے 8 ارب ڈالر کا ایک اور پروگرام بھی لینا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سوال پر جولی کوزاک نے کہا کہ گیارہ جنوری کو پاکستان کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کی منظوری دی، فی الحال توجہ موجودہ اسٹینڈبائی پروگرام کی تکمیل پرہے، پاکستان کے ساتھ موجود اسٹینڈبائی پروگرام اپریل دو ہزار چوبیس میں ختم ہو رہا ہے، معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
آئی ایم ایف عہدیدار نے کہا کہ پاکستان میں نئی کابینہ بننے کے بعد اسٹینڈبائی دوسرے جائزے کے لیے مشن بھیجا جائےگا۔
جولی کوزاک کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے معاشی استحکام کے لیے مالی اہداف پر سختی سےعمل کیا، نگران حکومت نے توانائی کے ٹیرف میں بروقت ایڈجسمنٹ کو لاگو کیا۔
پاکستان میں سیاسی بے یقینی کے حوالے سے سوال پر آئی ایم ایف عہدیدار کا کہنا تھا کہ میں سیاست پر تبصرہ نہیں کروں گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور