Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قوم بابر اعظم کو سپورٹ کرے، محمد یوسف

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف بابر اعظم کے حق میں بول پڑے، محمد یوسف نے قوم سے بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔

سابق کپتان محمد یوسف کہتے ہیں ہم سب کو بابراعظم کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ وہ پاکستان کا کپتان ہے، پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے مگر ہم نے ان سب کو سپورٹ کرنا ہے۔ ‎اگر ہم نے اپنی سوچ بڑی نہ رکھی تو اگلے میچز میں ہماری ٹیم کے لئے مشکل ہوسکتی ہے۔

سوچ بڑی نہ رکھی تو ہماری ٹیم ویسے پرفارم نہیں کر سکے گی جیسے قوم نے امیدیں لگا رکھی ہیں۔

‎ محمد یوسف نے کہا کہ ہم سب کو امید ہے کہ پاکستان اگلے چاروں میچز جیتے گا اور اچھے رن ریٹ سے جیتیں گے،پہلی چار ٹیموں میں آنے کے لیے ہمیں بطور کھلاڑی اور قوم یہی سوچ رکھنی ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین