Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

محبت سرحدوں کی پابند نہیں، بھارتی لڑکے نے خیر پور کی ہندو لڑکی کے ساتھ پھیرے لے ہی لیے

Published

on

محبت سرحدوں کی  پابند نہیں۔ بھارت کا   لڑکا بالآخر سندھ کے شہر خیرپور کی ہندو برادری  کی لڑکی  کے ساتھ  لگن کے پھیرے لینے میں کامیاب ہو گیا۔ دونوں کی شادی کی تاریخ سال میں تین بار طے پائی  لیکن بار بار رکاوٹوں نے انہیں دل برداشتہ نہ کیا۔

بھارت کے مہندر کمار اور خیرپور  کی سنجوکتا کماری کی محبت  کی کہانی انسٹا گرام سے شروع ہوئی۔چار سال عشق و محبت کے پیمان تو ہوئے لیکن دونوں کے ملنے کی صورت پیدا نہ ہو سکی۔

اردو کرانیکل کے ساتھ بات کرتے ہوئے مہندر کمار نے کہا کہ سال میں تین  بار شادی کی تاریخ طے پائی لیکن  رکاوٹ آتی رہی۔ دل ٹوٹ سا گیا لیکن ہمت نہیں ہاری اور ملن ہو ہی گیا۔

بھارتی دولہا کی اکلوتی بہن ڈاکٹر کاجول بھی بھائی کی شادی پر خوش  ہیں، بار بار شادی ملتوی ہونے پر یوں لگتا تھا یہ شادی کبھی ہو ہی نہ پائے گی لیکن بھائی کے ارمان پورے ہو ہی گئے۔

دولہا کی والدہ بھی  بھی اس رشتے پر بہت خوش ہیں۔ سنجوکتا کماری کے سسرال کا کہنا ہے کہ اس رشتے سے انہیں کتنی خوشی ہوئی بیان سے باہر ہے۔ ترستی نگاہوں سے ایک دوسرے کو فاصلوں سے ویڈیو کال پر دیکھتے ہیں اب دوریاں دور ہوئی ہیں  خوشی  کا کوئی ٹھکانہ  نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین