پاکستان
ایل پی جی کی قیمت میں20 روپے کلو کمی، گھریلو سلنڈر 2092 کا ہوگیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 177 روپے مقرر کی گئی ہے جو پہلے 197 روپے فی کلو تھی۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 229 روپے کی کمی کی گئی ہے جو 2321 روپے سے 2092 روپے ہو گئی ہے۔