معاشرہ
عیدالاضحیٰ پرصفائی انتظامات کے لیے ایل ڈبلیو ایم کے سی ای او متحرک، شہر بھر میں دورے کئے
لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات کے لیے متحرک ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔عیدالالضحیٰ کی مناسبت سے قائم ہونے والے عارضی کولیکشن پوائنٹس کا جائزہ لیا۔
عید الالضحیٰ صفائی آپریشن کی کامیابی کے لیے بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں کی معاونت کیلئے کارپوریٹ سٹاف کی فیلڈ میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔عید الالضحیٰ صفائی انتظامات کے حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ عیدالالضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے شہر بھر میں 106 عارضی کولیکشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ عید الالضحیٰ 2023 کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
بابر صاحب دین نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کارپوریٹ ٹیم کے افسران ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنے اپنے علاقوں میں صفائی انتظامات یقینی بنائیں گے۔۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین نے ڈپٹی سی ای او فہد محمود، ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب کے ہمراہ داتا گنج بخش ٹاؤن میں دربار روڈ، شیش محل روڈ، پیر مکی روڈ، نصیرالدین روڈ کا دورہ کیا، فیروز پور روڈ، پیکو روڈ، مولانا شوکت علی روڈ پر بھی ورکنگ کا جائزہ لیا۔
بھاٹی ٹرانسفر اسٹیشن کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ عید صفائی آپریشن کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام افسران اور ورکرز تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک رہیں گے۔
بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ عید قرباں پر صفائی کا خاص خیال رکھیں۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی