معاشرہ

عیدالاضحیٰ پرصفائی انتظامات کے لیے ایل ڈبلیو ایم کے سی ای او متحرک، شہر بھر میں دورے کئے

Published

on

لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدالاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات کے لیے متحرک ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔عیدالالضحیٰ کی مناسبت سے قائم ہونے والے عارضی کولیکشن پوائنٹس کا جائزہ لیا۔

عید الالضحیٰ صفائی آپریشن کی کامیابی کے لیے بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں کی معاونت کیلئے کارپوریٹ سٹاف کی فیلڈ میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔عید الالضحیٰ صفائی انتظامات کے حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ عیدالالضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے شہر بھر میں 106 عارضی کولیکشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ عید الالضحیٰ 2023 کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا  ہے۔

بابر صاحب دین نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کارپوریٹ ٹیم کے افسران ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنے اپنے علاقوں میں صفائی انتظامات یقینی بنائیں گے۔۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین نے ڈپٹی سی ای او فہد محمود، ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب کے ہمراہ داتا گنج بخش ٹاؤن میں دربار روڈ، شیش محل روڈ، پیر مکی روڈ، نصیرالدین روڈ کا دورہ کیا، فیروز پور روڈ، پیکو روڈ، مولانا شوکت علی روڈ پر بھی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

بھاٹی ٹرانسفر اسٹیشن کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ عید صفائی آپریشن کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام افسران اور ورکرز تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک رہیں گے۔

بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ عید قرباں پر صفائی کا خاص خیال رکھیں۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version