پاکستان

ریٹرننگ افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات، نوٹیفکیشن جاری

Published

on

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن  کا کہنا  ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر آوز کے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور پرل ریٹرننگ افسروں کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات انتخابی نتائج کے اعلان تک حاصل رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 193 کے تحت مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں،  پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے حوالے سے اختیارات تفویض کئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ افسران خلاف ضابطہ کوئی کسی بھی عمل کا فوری نوٹس لینے کے مجاز ہونگے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version