Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

محمود اچکزئی نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

Published

on

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر صدارتی الیکشن سے ایک دن پہلے ووٹنگ ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

محمود اچکزئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں۔

محمود اچکزی کا موقف ہے کہ الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔

یاد رہے کہ ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو شیڈول ہے، الیکشن میں آصف زرداری اور محمود اچکزئی مدمقابل ہیں تاہم سربراہ پشتونخوا میپ نے الیکٹورل کالج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدارتی الیکشن کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ صبح دس سے شام چار بجے تک ہوگی، صدارتی الیکشن کے لیے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Lyra Boyle

    مارچ 9, 2024 at 5:36 صبح

    Lyra Boyle

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین