ٹاپ سٹوریز
منی پور میں دو خواتین کو سڑک پر برہنہ کرنے کا واقعہ، حکومت کارروائی کرے ورنہ ہم کریں گے، سپریم کورٹ برہم
بھارت کی ریاست منی پور میں ہجوم کی جانب سے دو خواتین کو برہنہ کر کے سڑک پر گشت کرانے کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد حکومت اور سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے واقعہ کو ایک ’آئینی جمہوریت‘ میں ناقبل برداشت قرار دیا اور کہا کہ تشدد کے ارتکاب کے لیے خواتین کو بطور آلہ استعمال کرنا نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے اوریہ ویڈیوز انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
اس نے مشاہدہ کیا کہ چارج شدہ ماحول میں تشدد کے ارتکاب کے لیے خواتین کو ایک آلہ کے طور پر استعمال کرنا بالکل ناقابل قبول ہے اور یہ کہ تصویریں آئین کی سنگین خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
جسٹس پی ایس نرسمہا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہم ان ویڈیوز سے بہت پریشان ہیں جو کل منی پور میں ان دو خواتین کو برہنہ گھمانے کے بارے میں سامنے آئی ہیں۔
جسٹس مشرا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت واقعی میں قدم اٹھائے ہم حکومت کو کارروائی کے لیے تھوڑا وقت دیں گے اور اگر کارروائی نہ ہوئی تو ہم کارروائی کریں گے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مردوں پر مشتمل ہجوم ان دونوں خواتین کے ساتھ مسلسل چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے اور انہیں دھان کے کھیت کی طرف لے جایا جا رہا ہے متاثرہ خواتین کو مدد کے لیے پکارتے دیکھا گیا۔
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے، بدھ کی شام منی پور پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، نامعلوم مسلح بدمعاشوں کے خلاف تھوبل ضلع کے نونگ پوک سیکمائی پولیس اسٹیشن میں اغوا، اجتماعی عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذمتی بیانات اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو تقریب سے خطاب میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منی پور میں بیٹیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ملزمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کے ایک ارب 40 کروڑ عوام کے لیے شرمساری کا باعث ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ کے مطابق منی پور میں میتی اور کوکی نسلی گروہوں کے درمیان مئی میں پیش آنے والے تنازعے کے بعد چار مئی کو خواتین کو برہنہ کرنے کا واقعہ پیش آیاتھا جس کی ویڈیو اب وائرل ہو رہی ہے۔
منی پور میں ان دونوں نسلی گروہوں میں جھگڑے کے دوران اب تک 120 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ہزاروں نقل مکانی کر چکے ہیں۔
بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے بھی منی پور واقعے کی ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو سخت سزا دینی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی اس طرح کے خوف ناک کام کا سوچ بھی نہ سکے۔
منی پور میں تنازع کیا ہے؟
منی پور میں نسلی فسادات ریاست کی اکثریتی آبادی میتی اور پہاڑوں پر آباد قبیلے کوکی کے درمیان ہو رہے ہیں۔
کوکی قبائل کو طویل عرصے سے یہ خدشہ ہےکہ میتی برادری کو ان علاقوں میں بھی زمینیں حاصل کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے جو فی الحال کوکی قبیلے سمیت دیگر قبائلی گروہوں کے لیے مختص ہیں۔
میتی کمیونٹی منی پور ریاست کی کل آبادی کا 53 فی صد ہے ۔ اس کا دعویٰ ہے کہ انہیں میانمار اور بنگلہ دیش سے بڑی تعداد میں آنے والے تارکینِ وطن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ موجودہ قانون کے تحت میتی کمیونٹی کو منی پور کے پہاڑی علاقوں میں رہنے کی اجازت نہیں ہے۔
منی پور کی غیر قبائلی آبادیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں قبائل کا درجہ دیا جائے تاکہ ان کی آبائی زمین، ثقافت اور شناخت کو قانونی تحفظ مل سکے۔ دوسری جانب اس مطالبے کے خلاف منی پور کے قدیم قبائل کی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں۔
بھارت کی بی جے پی کی مرکزی حکومت نے بھی دونوں قبائل میں امن مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کی تھی اور مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے بھی ریاست کا دورہ کیا تھا تاہم یہ اقدامات قیامِ امن میں معاون ثابت نہیں ہوئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی