دنیا
منی پور فسادات، مودی کی سب اچھا دکھانے کی کوشش ناکام، حکومتی احکامات کے باوجود سکول نہ کھلے
بھارت کی ریاست منی پور میں و ماہ سے پرتشدد واقعات کے بعد حکومت نے حالات معمول کے مطابق دکھانے کے لیے سکول دوبارہ کھولنے کے احکامات دئیے اس کے باوجود تمام سکول بند رہے،منی پور میں فسادات کے نتیجے میں 120 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ریاست کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ طلبہ، اساتذہ اور سپورٹ سٹاف میں سے کوئی بھی سکول نہ پہنچا۔ صرف چار نجی سکول کھلے اور تمام سرکاری سکول بند رہے۔
دارالحکومت امپھال کے رہائشی بزنس مین نے بتایا کہ لوگوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے اس لیے ہم نے بچوں کو سکول نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
منی پور کی حکمران جماعت، مودی کی بی جے پی نے پانچ سے 14 سال تک کے بچوں کے سکول کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے، حالانکہ نسلی گروہوں میں تصادم اب بھی جاری ہے۔
بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی اے این آئی نے سکول میں درجنوں بچوں کے پڑھنے اور سکول احاطے میں گھومنے کی فوٹیج جاری کی۔
قابل ذکر ہے کہ 27 مارچ 2023 کو منی پور ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد مئی کے اوائل میں میتیئی اور کُکی برادریوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ سمیانتر میگزین کے جون 2023 کے شمارے میں شائع ہونے والی دنکر کمار کی رپورٹ کے مطابق 15 مئی تک منی پور میں 1700 گھر جلا دیے گئے تھے۔ 221 گرجا گھروں اور کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ اس کے علاوہ خواتین اور بچوں سمیت 72 افراد جاں بحق ہوئے۔
منی پور ہائی کورٹ کی جانب سے میتیئی کمیونٹی کو قبائلی کا درجہ دیے جانے سے متعلق کارروائی کے حکم کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان تشدد کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ مشتعل افراد کی جانب سے فوج اور پولیس کا اسلحہ چھیننے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
آسام، ناگالینڈ، میزورم اور میانمار سے گھرے 28 لاکھ کی آبادی والے منی پور میں اکثریتی میتیئی برادری زرخیز وادی میں رہتی ہے، جبکہ 34 تسلیم شدہ قبائل پہاڑوں میں رہتے ہیں۔ 53 فیصدوالی میتیئی کمیونٹی کے پاس 60 رکنی منی پور اسمبلی میں 40سیٹیں ہیں، لیکن آرٹیکل 371اےکے ذریعے محفوظ قبائل انتظامیہ میں مضبوط ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی