پاکستان
نکاح کیس، اگر زندہ رہا تو 10 دن میں اپیلوں پر فیصلہ دے دوں گا، جج افضل مجوکہ
اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا, جج کے ریمارکس
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نےکہا ہےکہ اگر وہ زندہ رہے تو 10 دن میں عدت کیس میں اپیلوں پر فیصلہ کردیں گے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈائریکشن آ چکی ہے، کل کے لیے رکھ لیں۔
اس پر جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کردوں گا، کل ممکن نہیں ہے، بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا۔
عثمان ریاض انے پھر استدعا کی کہ کل کے لیے سماعت رکھ لیں، نوٹس ریکارڈ کا حصہ ہو جائیں گے، اس پر جج نے کہا کہ آج کی سماعت کا آرڈر لکھ رہا ہوں، اس میں نوٹس سے بڑا کچھ ہوگا۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور حکم دیا کہ خاور مانیکا اور ان کے وکیل 21 جون کو عدالت پیش ہوں، عدم پیشی کی صورت میں ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کردیا جائے گا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور