Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

دوران عدت نکاح جرم نہیں، نکاح کیس میں عمران خان کے وکیل کے دلائل

Published

on

اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں چئیر مین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ، سابق وزیر اعظم کے وکیل شیر افضل مروت کہتے ہیں کہ عدت کے دوران نکاح کرنا جرم نہیں، جس نے الزام لگایا ،ثابت بھی اسے ہی کرنا ہے کہ دوران عدت نکاح ہوا۔

وکیل شیر افضل مروت چئیر مین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر آج بھی عدالت نہیں آئے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو آخری موقع دیا تھا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کے سامنے یہ بھی نکتہ اٹھایا کہ  جب تک چئیرمین پی ٹی آئی گرفتار نہیں تھے تو وڈیو لنک پر حاضری کی سہولت بھی نہیں تھی اورجب وہ  گرفتار ہوئے تو وڈیو لنک پر حاضری کی سہولت بھی آگئی۔

سول جج قدرت اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جب تک اس کیس میں چارج فریم نہ ہو تو ملزم کو کیوں عدالت بلایا جائے ، شیر افضل مروت نے دلائل میں کہا کہ عدالت اس چیز کو بھی دیکھے کہ کیا یہ عوامی مفاد کا کیس ہے؟ انہوں نے کیس کو پراکسی اور بدنیتی پر مبنی  قرار دیا۔

عدالت نے سوال اٹھایا کہ عورت کو طلاق ہوئی ہو اور عدت میں شخص فوت ہو جائے تو کیا عورت وراثت میں حصہ مانگ سکتی ہے؟ جس پر شیر افضل مروت نے موقف دیا کہ اگر عدت کے دوران خاتون نے  شادی نہ کی ہو تو وراثت میں حصہ مانگ سکتی ہے۔

عدالت کے اس استفسار پر کہ طلاق کب مؤثرہوتی ہے یہ پوائنٹ واضح کر دیں، وکیل چیئرمین  پی ٹی آئی نے کہا کہ طلاق کا معاملہ عدالت کے سامنے نہیں، شاہد اورکزئی کی جانب سے بھی عدت میں نکاح کے حوالے سے درخواست فیڈرل شریعت کورٹ میں دائر کی گئی تھی، فیڈرل شریعت کورٹ بھی اس درخواست کو خارج کر چکی ہے، عدت کی میعاد کے الزام کو قانون تسلیم نہیں کرتا ہے۔

شیر افضل مروت نے عدالت کے اس سوال پر کہ  کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ عدت میں نکاح ہوا ، کہا کہ جس نے الزام لگایا اس نے ثابت کرنا ہے کہ عدت میں نکاح ہوا، عدت میں نکاح ثابت ہو بھی جائے تو سزا نہیں ہوسکتی ، طلاق کا تعین کرنا فیملی کورٹ کا کام ہے ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین