Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلےسمندر میں خراب لانچ کے 7 رکنی عملے کو ریسکیو کر لیا

Published

on

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندرمیں انجن میں تیکنیکی خرابی کی شکارلانچ کے 7رکنی عملے کو ریسکیوکیا۔

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کے دوران ال رقیب نامی ماہی گیرلانچ کو امداد فراہم کی،پی ایم ایس اے کے اسپیڈ بوٹس کو سمندری طغیانی پر پھنسنے والی لانچ کی جانب سے ہنگامی کال موصول ہوئی تھی،سمندر میں شدید طغیانی کیوجہ سے لانچ میں پانی بھرنے کی وجہ سے انجن نے کام چھوڑدیا تھا،لانچ پرموجود 7ماہی گیروں کو ریسکیوکرلیاگیا،کراچی کے کھلےسمندرمیں 25کلومیٹرتک کے ایریے میں میری ٹائم سکیورٹی کی جانب اسپیڈ بوٹس پرخصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے،جن کی جانب سے جیٹی پرلنگرانداز ماہی گیروں کو میگافون کے ذریعے محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کے مسلسل اعلانات بھی کیے جارہے ہیں،ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق کراچی فش ہاربر کی جانب سے چینل کو لانچیں لگاکرمکمل طورپربند کردیاگیا،تاکہ کوئی بھی ماہی گیرلانچ سمندرمیں نہ جاسکے جبکہ سرچ اینڈ ریسکیوٹیمیں طوفان کے خطرات مکمل طورپرٹلنے تک سمندر میں موجود رہیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین