Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ریاست مخالف تقاریر کے مقدمہ میں مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ

Published

on

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت  نے ریاست مخالف تقاریر کیس میں  مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف عدالت میں پیش ہوٸے۔ عدالت  پیش ہونے پر گزشتہ سماعت پر جاری کیے گٸے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری  منسوخ کر دیئے گئے۔

 عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرتے ہوٸے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی بریت کی درخواستوں پر دلاٰٸل طلب کر لیے۔ سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آٸی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا کہتا ہے اپنا احتساب نہیں ہونے دوں گا۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گٸی۔ 190 ملین پاونڈ قومی خزانے میں آنا تھا مگر ایک بند لفافے کے ذریعے عوام کے پیسے پر ڈاکا مارا گیا ۔ اگر شہدا کی یادگاروں کو جلایا ہے تو حساب بھی دینا ہو گا ۔ عوام آٹھ فروری کو ووٹ دے کر نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بناٸیں گے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین