Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مریم نواز کی نامزدگی پری میچور، ووٹ صرف نواز شریف کا ہے، سینیٹر آصف کرمانی

Published

on

مسلم لیگ ن کے سینیٹرآصف سعید کرمانی نے مریم  نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے نوازشریف کو مائنس کرتے ہوئے مریم نواز کا پری میچور فیصلہ کیا۔ بلاول بھٹو کی طرح ابھی مریم نوازکو سیاسی تربیت کی مزید ضرور ت ہے۔آصف کرمانی نے عطاتارڑ،عرفان صدیقی،خواجہ آصف  کوبہت بڑافنکار قراردیدیا۔

نیو نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آصف سعید کرمانی نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی سیاسی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان پری میچور کیا۔نوازشریف نے نوازشریف کو مائنس کرتے ہوئے مریم نواز کا پری میچور فیصلہ کیا۔

سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی طرح ابھی مریم نوازکو سیاسی تربیت کی مزید ضرور ت ہے، مریم نوازکو وزیراعلی  پنجاب بنانے کی منظوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے نہیں لی گئی۔ عطاتارڑ،عرفان صدیقی،خواجہ آصف بہت بڑے فنکار ہیں۔

آصف کرمانی نے کہا کہ ہمارے پاس بنانیہ نہیں تھا ہم لوگوں کے بیڈ روم میں گھس گئے،نوازشریف کے آنے کی وجہ سے اتنی نشستیں ن لیگ کو مل گئیں ورنہ تو اتنی بھی نہیں ملنی تھیں، ووٹ بینک نواز کا ہےورنہ کوئی رہنما کونسلر بننے کے قابل نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین