Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

’ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا‘ مولانا فضل الرحمان نے دبئی ملاقاتوں پر سوال اٹھا دیا

Published

on

The Election Commission summoned Maulana Fazlur Rehman for not holding the party election

جمعیت علما اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  دبئی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقاتوں پر سوال اٹھا دیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن، پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ ہے، ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا گیا۔

پشاور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مولا نا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک ماہ بعد مرکز کی حکومت کی مدت پوری ہو جائے گی، وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم اپنی مدت پوری کرنے پر حکومت چھوڑ دینگے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  قرضوں کا بوجھ بھی اب کم ہونا شروع ہو گیا ہے، دوست ممالک کی مدد اور آئی ایم ایف سے بھی مدد مل چکی ہے، معاشی بہتری کے ساتھ قیمتوں میں کمی آئے گی، بہتری کی طرف سفر شروع ہو چکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے جلسوں میں بھی کہا تھا کہ ملک معاشی طور پر بہت کمزور ہے، دوست ممالک کا پاکستان میں سرمایہ کاری دوسرا بڑا قدم ہو گا،الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم سے امید ہے کہ دوبارہ ملک کو کسی آزمائش میں نہیں ڈالیں گے، ن لیگ پی ڈی ایم کا حصہ ہے، دبئی  ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا،اتنا بڑا قدم اٹھانے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی یہ سوال میرے ذہن میں ہے، جے یو آئی اپوزیشن کو لے کر چلی ہے،عدم اعتماد کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی  نے مظلومیت کی فضا بنا دی، کشمیر اور فاٹا میں جو ہوا وہ جغرافیائی تبدیلی کا آغاز تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین