ٹاپ سٹوریز
مولانا فضل الرحمان کی ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کا تعلقات میں بہتری پر زور
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دورہ افغانستان کے دوران نائب افغان وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ۔ملا عبدالغنی برادر نے مولانا فضل الرحمان کے دورے کو دونوں ممالک کیلئے خوش آئند قرار دیا۔
ملاقات کے دوران وزیردفاع ملا یعقوب ، وزیرخارجہ ملا امیر متقی، وزیر تجارت سمیت دیگر وزراء موجود تھے۔
نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برابر نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔ وزیردفاع ملا یعقوب نے بھی مولانا فضل الرحمان کے دورے کو وقت کی مناسبت قرار دیا۔
مولانا فضل الرحمان کااس موقع پر کہنا تھا کہ امارت اسلامی کی اپنی ایک تاریخ ہے،ہمارے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنا ہے۔پاکستان کی خواہش ہے افغانستان کے ساتھ تجارت قانونی طور پر ہو۔ پاکستان کے علماء امارت اسلامیہ کے ساتھ ہیں، ہمارہ دورہ جزبہ خیرسگالی کے تحت ہے۔
مولانا عبدالغنی برادر نے کہا کہ امارت اسلامی محفوظ اور پر امن ملک ہے۔ آپ کے دورے کے مثبت اثرات ہوں گے۔ ہمارا اور آپکا تعلق آج کا نہیں بڑوں کے وقت کا چلتا آرہا ہے۔
مولانا عبدالغنی برادر نے کہا کہ ہم نے کبھی آپ کے اور اپنے درمیان فرق نہیں کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہے آپ کے دورے کے بعد صورتحال میں تبدیلی ائے گی۔آپ کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوگی۔
وزیرتجارت نے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان مثبت تجارت پر زور دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مولانا فضل الرحمان کا دورہ امارت اسلامیہ افغانستان مکمل ہوگیا۔ وزیرخارجہ ملا امیر متقی، پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار شکیب نے مولانا فضل الرحمان کو پاکستان کیلئے رخصت کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ الحمداللہ دورہ امارت اسلامیہ کامیاب رہا۔ امارت اسلامیہ کی مہمان نوازی پر مشکور ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی