تازہ ترین
کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر مولوی منصور گرفتار، بلوچ دہشتگردوں سے اتحاد کا اعتراف
بہت سے ’گمشدہ‘ لوگ افغانستان میں موجود ہیں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے اتحاد کا ہدف اغوا برائے تاوان سے گمشدہ لوگوں کا بیانیہ بنانا ہے، مولوی منصور
بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ دہشت گرد نصر اللّٰہ عرف مولوی منصور کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتاردہشتگرد نصر اللّٰہ عرف مولوی منصور نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سے ’گمشدہ‘ لوگ افغانستان میں موجود ہیں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے اتحاد کا ہدف اغوا برائے تاوان سے گمشدہ لوگوں کا بیانیہ بنانا، پاک چین دوستی، سی پیک کو سبوتاژ کرنا تھا۔
وزیرِ داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی جس کے دوران گرفتار دہشت گرد کمانڈر نصر اللّٰہ کا ویڈیو بیان بھی نشر کیا گیا۔
ویڈیو بیان میں گرفتار دہشت گرد کمانڈر نصر اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میں آپریشن ضربِ عضب کے دوران افغانستان فرار ہو گیا تھا، میں نے پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی پوسٹوں پر تخریبی کارروائیاں کیں۔
گرفتار دہشت گرد کمانڈر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تخریبی کارروائیاں کیں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے اتحاد کا ہدف اغوا برائے تاوان سے گمشدہ لوگوں کا بیانیہ بنانا بھی ہے۔
گرفتار دہشت گرد کمانڈر نصر اللّٰہ نے بتایا کہ مولوی نور ولی محسود سمیت ٹی ٹی پی کی تمام قیادت افغانستان میں موجود ہے، بی ایل اے مجید بریگیڈ کا کمانڈر بشیر زیب بھی افغانستان میں ہے۔
ویڈیو بیان میں گرفتار دہشت گرد کمانڈر نصر اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کا تمام پیسہ بھارتی دہشت گرد ایجنسی ’را‘ سے آتا ہے، نور ولی محسود بی ایل اے کمانڈر بشیر زیب سے کابل کے بھارتی سفارت خانے میں ملتا رہا ہے۔
گرفتار دہشت گرد کمانڈر نصر اللّٰہ کے مطابق خوارجیوں کے کمانڈر نور ولی کے پیچھے عبوری افغان حکومت ہے، بشیر زیب اور نور ولی افغانستان میں آزاد گھومتے ہیں۔
ویڈیو بیان میں گرفتار دہشت گرد کمانڈر نصر اللّٰہ نے بتایا کہ نور ولی دوسروں کے بچوں کو خودکش حملے سے جنت پہنچانے کا فتویٰ دیتا ہے، وہ خود اپنے 9 بچوں میں سے کسی کو بھی جنت بھیجنے کے لیے استعمال کیوں نہیں کرتا؟
گرفتار دہشت گرد کمانڈر نصر اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپنی گزشتہ زندگی اور ٹی ٹی پی خوارج سے وابستگی پر نادم ہوں، اللّٰہ اور ان تمام لوگوں سے معافی چاہتا ہوں جنہیں میرے نام نہاد جہاد سے نقصان پہنچا۔
ویڈیو بیان میں گرفتار دہشت گرد کمانڈر نصر اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت سے ’گمشدہ‘ لوگ افغانستان میں موجود ہیں، پاکستان مخالف دہشت گرد افغانستان میں آزاد گھومتے ہیں۔
اس موقع پر پریس کانفرنس میں وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈروں کو گرفتار کیا ہے، دہشت گردی کا ایک اہم نیٹ ورک پکڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد نصراللّٰہ کو ایک مشکل آپریشن کے بعد گرفتار کیا، دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
بلوچستان کے وزیرِ داخلہ ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت کاہاتھ ہے، بھارت دہشت گردوں کی مالی مدد کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جو نوجوان باہر بیٹھے ہوئے ہیں انہیں ورغلایا گیا ہے، نوجوان دشمن کے عزائم کو پہچانیں، اس کی باتوں میں نہ آئیں، گمراہ لوگ اپنے ملک، صوبے اور لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور