تازہ ترین

نومئی کے مقدمات، انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بغیر سماعت ملتوی کر دیے، جج کے خلاف ریفرنس فائل ہو گیا ہے، پی ٹی آئی قیادت

Published

on

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی مقدمات کی سماعت بغیر کاروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کردی۔ مقدمے میں ملوث پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے انساد دہشتگردی عدالت کے جج کے خلاف ریفرنس فائل کیا ہے اس لیے وہ مقدمہ نہیں سن رہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے ان کے خلاف ریفرنس آگیا ہے لہٰذا وہ سماعت نہیں کرینگے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی میں پہلی مرتبہ ایک سٹنگ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے۔ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے جو ملوث تھے ان کو پکڑیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے جس جج کو لگایا اب کہہ رہی ہے ہمیں اس پر اعتماد نہیں۔ پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے جج کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔یہ  قانون کا تماشا بن گیا ہے۔

زرتاج گل نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک مثال بن گئی ہے جو جج انصاف دے اس کے خلاف ریفرنس آجاتا ہے۔ جو بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسکا گلہ دبا دیا جاتا ہے۔

شہریار آفریدی نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی  کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب آپ حق کیلئے کھڑے ہونگے تو اللہ آزمائے گا۔یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کے ادارے ہمارے ہیں۔ہم ایمان اور یقین کے ساتھ اپنی جگہ کھڑے ہیں۔ہم سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے ہی نامزد کئے گئے جج کے خلاف ریفرنس دائر کر رہی ہے ۔ جج ان کی مرضی کے مطابق فیصلے نہیں دے رہے ہیں۔آئین اورقانون کے مطابق سماعت ہو رہی ہے۔ قانون کے مطابق جس کا جو ریلیف بنتا ہے وہ دے رہے ہیں۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version