Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

9 مئی مقدمات، جب عمران خان نے حملے کا اعلان نہیں کیا تو جرم نہیں بنتا، لاہور ہائیکورٹ

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ زیادہ دھمکیاں ججوں کو مل رہی ہیں! عدالت پراسیکیوٹر جنرل کے دلائل سے اتفاق نہیں کرتی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حملوں کے لیے بیانیہ بنایا اور ذہن سازی کی، ،ووٹ کو عزت دو سیاسی بیانیہ پر عمل درآمد کیوں نہین کیا جاتا؟ جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حملے کا اعلان نہیں کیا تو جرم نہین بنتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ رات کو پروگرامز میں بیٹھ کر عدلیہ پر تنقید کی جاتی ہے کہ عدالت نے ملزم کو چھوڑ دیا،عدالت ایسے ٹاک شو کی پزیرائی نہیں کر سکتی۔پولیس اور پراسیکیوشن ملزم کے جسمانی ریمانڈ کیلئے وجوہات پیش نہ کرسکی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ 15 جولائی کو حکومتی نوٹیفکیشن کی بنیاد پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ریمانڈ دیا گیا،حکومت پنجاب کا جسمانی ریمانڈ دینے سے متعلق نوٹیفکیشن غیر قانونی ہونے پر کالعدم کیا جاتا ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ ایک سال سے گرفتار ملزم کا 12 کیسوں میں بدنیتی سے ریمانڈ  مانگا گیا،پولیس کے مطابق ملزم کا واٹس ایپ سمیت ذرائع سے پیغام رسانی مجرمانہ سازش ہے،پراسیکیوشن ریکارڈ سے مجرمانہ فعل ثابت نہیں کرسکا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین