Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

میڈیکل کالجز کے لیے داخلہ ٹیسٹ 27 اگست کو ہوں گے

Published

on

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے حوالے سےتمام صوبائی یونیورسٹیوں اور شہروں کی فہرست مانگ لی۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کونسل کے دوسرے اجلاس میں ایم ڈی کیٹ کے 2023 کے نصاب کی منظوری دی دی گئی ہے،ایم ڈی کیٹ 2023 کا امتحان رواں سال 27 اگست کو متعلقہ صوبائی پبلک سیکٹر یونیورسٹی ذریعے قومی سطح پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے رجسٹریشن پورٹل 15 دن کے لیے کھولا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منظور شدہ نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے، پی ایم ڈی سی کی جانب سے ہر متعلقہ صوبائی حکومت اور داخلہ لینے والی یونیورسٹی سے ان کے شہروں کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال 27 لاکھ سے زیادہ طلبہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے امتحان دیں گے۔

عائشہ عمران لاہور سکول آف اکنامکس میں بی بی اے کی سٹوڈنٹ ہیں، کنیئرڈ کالج میں بھی زیرتعلیم رہیں، سائیکالوجی، میڈیا مارکیٹنگ، ڈیٹا الیسز ان کی خصوصی دلچسپی کے مضامین ہیں ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین