Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ، سابق خاتون اول کا بلڈ سیمپل دینے سے انکار

Published

on

Lawyers failed to appear in the 190 million pound case, hearing adjourned to August 23

عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کے لیے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے،عمران خان کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے عملے نے لیے، بشریٰ بی بی نے خون سمپل دینے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں ہوا،بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کروانے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹر فیصل کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی نے خون کا سیمل نہیں دیا،عمران خان احتساب عدالت میں متعدد مرتبہ بشری بی بی کے معائنے کی درخواست کرچکے ہیں، عمران خان کے کہنے پر بھی بشری بی بی طبی معائنے کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔

عمران خان کے پمز ہسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جائیں گے،میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین