Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات، پاک ایران بارڈر کو بارڈر آف اکانومی بنانے کی تجویز پر اتفاق

پنجاب سے گوشت کی امپورٹ 40فیصد سے 70فیصد تک بڑھانے پر اتفاق،زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون کے ا مکانات جائزہ

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرڈاکٹر رضا امیری مغدام نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور تجارتی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر آف سکیورٹی کو بارڈر آف اکا نومی بنانے کی تجویز پر اصولی اتفاق کیا گیا اور ایران اور پنجاب کے درمیان زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون کے ا مکانات جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایران کی پنجاب سے گوشت کی امپورٹ 40فیصد سے 70فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے میں پنجاب کے تجارتی کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پنجاب میں فارسی زبان کے فروغ کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری مغدام نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو دورہ ایران کا تحریر ی دعوت نامہ پیش کیا، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کوبھی دورہ ایران کی دعوت دی۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ملاقات میں دورہ ایران کی یادیں تازہ کیں، وزیراعلی مریم نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر رنج کااظہار کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر ایران کے عوام کے دکھ کو دل سے محسوس کرتے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہید ایرانی صدرابراہیم رئیسی سے ملاقات یاد گار رہی، ان کی شخصیت متاثر کن تھی،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ون آن ون ملاقات میں تجارتی، ثقافی تعلقات کے فروغ پر سود مند گفتگو ہوئی۔
ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری مغدام نے کہا کہ پاکستان کے ممنون ہیں،پاکستانی عوام نے دوستی کا پورا حق ادا کیا،شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی محمد نوازشریف سے ملاقات کے متمنی تھے، دورہ چین کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی،پاکستان ایران کے لئے بہت خاص اہمیت رکھتاہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسانی کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں اور ایم او یو کا تسلسل برقرار رہے گا،ایرانی سفیر نے مریم نوازشریف کو خاتون وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے 100دن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
ایرانی سفیر نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے عوام دوست اقدامات کو سراہا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا، ملاقات کے دوران اصفہان،مشہد اور لاہور کے جڑواں شہروں کے ثقافتی روابط کومزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیاْ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین