پاکستان
مریم نواز کی صدارت میں اجلاس، پنجاب کے 8 شہروں میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنانے پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پنجاب کے 8شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سیالکوٹ میں سٹی آف سپورٹس قائم کرنے کی تجویزدی گئی، سٹیڈیم بھی بنایا جائے گا۔ پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کے لئے قانون سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹرپر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، لاہورکلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سنٹرل سٹیشن قائم ہوگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو فیروز پور روڈ پر گرینڈ سوک سنٹر لاہور کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،گرینڈ سوک سنٹر میں 600 شاپس اور ریسٹورنٹس قائم ہوں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی مین بلیوارڈپر ماحول دوست بلیو روڈز بنائے گی۔
سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے قائد ڈسٹرکٹ، باب ڈسٹرکٹ اور پنڈی ڈسٹرکٹ کے بارے میں جائزہ رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سی او او بریگیڈئرمنصور جنجوعہ، سیکرٹری فنانس، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام موجود تھے
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی