ٹاپ سٹوریز
اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟ عمران خان کا نفی میں جواب،خاموشی کوڈیل سمجھیں؟خاموش رہنےکااشارہ
اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے لیے عمران خان کو لایا گیا تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ سوالوں کے جواب نہیں دے رہے اور زیادہ کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں، کیا آپ کی اس خاموشی کو ڈیل کا نتیجہ سمجھا جائے؟ تو عمران خان نے انگلی ہونٹون پر رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔
عمران خان کو عدالتی تحویل میں القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں لایا گیا، سخت سکیورٹی میں گھرے عمران خان سے صحافیوں نے سوالات کئے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ دورانِ قید آپ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟ عمران خان نے اس سوال کا جوان نفی میں سر ہلا کر دیا۔
ایک اور صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ ڈٹے ہوئے ہیں یا ڈیل کر لی؟۔اس سوال پر عمران خان جواب دینے کی بجائے مسکرا دئیے۔
عمران خان سے صحافی نے پھر سوال کیا کہ آپ کی خاموشی کو سمجھیں کہ کیا ڈیل کر لی گئی ہے؟عمران خان نے منہ پر انگلی رکھ کر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی بھی ایم کیو ایم بننے جارہی ہے؟ اس سوال پرعمران خان مسکراتے رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔ ایک اور سوال کیا گیا کہ آئی ایس پی آر کے بیان پر کیا ردعمل دینگے؟ ۔ اس سوال پر عمران خان کوئی تاثر دیئے بغیر صحافیوں کو دیکھتے رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے لیے عمران خان عدالت میں موجود ہیں۔ کیس کی سماعت میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت پر مشتمل 2رکنی بینچ کرے گا۔ کمرہ عدالت میں دھکم پیل بھی ہوئی۔ عمران خان کو سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا ۔۔رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر موجود ہے