ٹاپ سٹوریز
جلسہ منسوخ کرنے پر محمود اچکزئی ناراض، پی ٹی آئی لیڈرز وضاحتیں دیتے رہے
پی ٹی آئی کے جلسہ منسوخی پر اپوزیشن اتحاد کا اجلاس ہوا، اعتماد میں نہ لئے جانے پر اچکزئی ناراض ہوگئے,پی ٹی آئی رہنما محمود اچکزئی کو وضاحتیں دیتے رہے۔
حکومت مخالف اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسہ منسوخ کرنے کے معاملے پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر اپوزیشن کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما محمود اچکزئی کو وضاحتیں دیتے رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چھ جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی جلسہ ملتوی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرنے پر ناخوش ہیں اسی لیے انہوں نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا، تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین، اخونزادہ حسین یوسفزئی اور دیگر شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ترنول جلسہ منسوخی سے متعلق تحفظات سامنے آئے، محمود اچکزئی نے اجلاس میں شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا، میرے نام سے عدالت میں درخواست جمع ہے، جلسہ ملتوی کرنے جیسا بڑا فیصلہ کرتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین محمود خان اچکزئی کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے۔بعدازاں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے ترنول جلسہ گاہ جانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس ختم ہونے پر محمود اچکزئی کی سربراہی میں اپوزیشن وفد جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوگیا۔محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر راجہ جلسہ گاہ پہنچے، جہاں محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں جلسے جلوس کی اجازت دیتا ہے، ہم کون سے ڈنڈے اُٹھا کر کسی کو گالیاں دینا چاہتے ہیں، اسپیکر کسی کو پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیتے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی