Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کار حادثے کے مقدمہ میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور

Published

on

Member National Assembly Ali Wazir granted bail in car accident case

سابق ایم این اے علی وزیر کی کار حادثے کی ایف آئی آر میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ جج نے 30 ہزار مچلکوں کے ساتھ ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کی ہے۔

سابق ایم این اے علی وزیر کے خلاف تھانہ آبپارہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہے،سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ جج نے سماعت کی۔

سابق ایم این اے علی وزیر وکیل عطاء اللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے،جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ جج نے 30 ہزار مچلکوں کے ساتھ ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔

سابق ایم این اے علی وزیر پر اسلام آباد پولیس نے کار حادثے کے بعد تین ایف آئی آرز درج کی گئی تھی،سابق ایم این اے علی وزیر کی منشیات اور پستول برآمدگی کیس میں پہلے سے ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

سابق ایم این اے علی وزیر کو تھانہ کوہسار پولیس اسٹیشن کی درج ایف آئی آر میں عدالت آج جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،سابق ایم این اے علی وزیر کے وکیل عطاء اللہ کنڈی نے تھانہ کوہسار پولیس اسٹیشن کی درج ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی عدالت ضمانت کیلئے درخواست جمع کرا دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین