پاکستان
پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن بنچ پر بیٹھنے کی دھمکی دے دی
پنجاب ہمارا مسئلہ حل نہیں کرسکتا تو ہمارا ضلع سندھ کی طرف منتقل کردیں، ممتاز علی چانگ
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرنے لگے۔پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کااعلان کردیا۔
ممتاز چانگ کاکہناتھاکہ مریم نواز کا ساتھ تب دیں گے جب مریم نواز صادق آباد کے عوام کو لاہور کے برابر سمجھیں گی۔ پنجاب ہمارا مسئلہ حل نہیں کرسکتا تو ہمارا ضلع سندھ کی طرف منتقل کردیں۔
ممتاز چانگ نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ناانصافی ہوگی تو حکومتی بنچوں سے اٹھ کر اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ جائیں گے،ہمارے بچے ٹاٹ پر تعلیم حاصل کررہے ہیں، بنچ نہیں ہے، لوگوں سے فرنیچر مانگتے ہیں جو حکومت کا کام تھا،میرے حلقہ میں ایک بھی کالج نہیں یونیورسٹی تو دور کی بات ہے۔
ممتاز علی چانگ نے کہا کہ پچاس ایکٹر زمین حکومت کو فری دیتا ہوں وہاں یونیورسٹی بنادیں، کرپٹ افسر کی وجہ سے کچے میں جرائم کم نہیں ہوتے، اربوں روپے لگاتے ہیں لیکن مسائل ختم انہیں تعلیم و صحت کی سہولیات دیں تو جرائم ختم ہو سکتے ہیں،پولیس افسروں نے کچے کے علاقے میں چھ چھ سو ایکٹر زمینیں خریدی ہیں اس کے ثبوت ہیں،پولیس افسران کا احتساب ہونا چاہئیے کرپٹ پولیس افسر ہائوسنگ سوسائٹیوں اور فلور ملوں کے مالک ہیں ان کا احتساب ہونا چاہئیے۔
ممتاز علی چانگ نے کہا کہ کبھی تلوار تو کبھی شیر سے زخمی ہوئے،ذوالفقار علی بھٹو قوم کےلئے سولی پر لٹک گیا اس نے آئین دیا ایٹم بم کی بنیاد رکھی،بے نظیر بھٹو نے بھی عوام کی خاطر جان دی آصف زرداری نے صوبوں کو اختیارات دئیے جو کام کوئی نہیں کر سکتا،میرا تعلق جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے سے تعلق ہے پنجاب کا بجٹ لاہور میں خرچ ہوتا ہے۔
ممتاز علی چانگ نے کہا کہ ہمارا دل بھی کرتا ہے ہمارے بچے بڑے شہروں کی طرح سہولیات لیں،میرے حلقہ صادق آباد کےلئے ایک روپیہ بجٹ میں نہیں رکھا گیا،حکومت میں ہوتے ہوئے برائے نام ہیں جو ظلم ہے،پہلے بھی صوبہ محاذ بنایا چار سال تک مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں نے بھی لالی پاپ دیا،ہمیں چار سال سے نہ ادھر اور نہ ادھر سے بھی فنڈ نہیں ملا۔
ممتاز علی چانگ نے کہا کہ بڑے شہروں کا پیٹ نہیں بھرتا جتنے بھی پیسے خرچ کردیں، جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا تب ہی ہماری مسائل حل ہوں گے ایک بجٹ بھی دیدیا تو ہماری محرومیاں ختم کرنا ہوں گی،لاہور میں دو سو ارب کی اورنج لائن ٹرینیں بنا دی ہمارے پاس تو کوئی بس ہی نہیں،حلقہ کے لوگوں کو انڈر پاس اور پلوں کا بھی پتہ نہیں۔ ممتاز علی چانگ نے کہا کہ حکومت نے موٹر وے کے تمام راستے لاہور کو لگا دئیے مگر صادق آباد کو بھلا دیا،سیف سٹی کیمرے لگا دئیے کچے میں بد امنی ہے بی ایچ یوز میں ادویات تک نہیں ہیں حکومت سے اعتراض ہے برابری کی بنیاد پر حق نہیں ملتا۔
ڈپٹی سپیکر ظہیر چنڑ نے رولنگ دی کہ ایوان میں وزیر سی اینڈ ڈبلیو ، وزیر صحت اور وزیر زراعت بھی ہونے چاہئیں،اگر پچاس ایکٹر دے دیتے ہیں یونیورسٹی کا کیمپ دینا چاہئیے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی