Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں ’ میرا برانڈ پاکستان‘ نمائش، آمدن غزہ پہنچائی جائے گی

Published

on

پاکستان بزنس فورم کے تحت کراچی میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے نمائش کا انعقاد کیا گیا، نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش سے ہونے والی آمدنی غزہ کے مسلمانوں تک پہنچائی جائے گی۔

نمائش کے شرکا سے خطاب میں ڈاکٹر سعد خالد نے کہا کہ نمائش سے یہ پیغام جائے گا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولے۔

صدر پاکستان بزنس فورم کراچی چیپٹرسہیل عزیز نے کہا کہ مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم پوری دنیا میں چل رہی ہے، مسلمان ہر اس پراڈکٹ کا بائیکاٹ کررہے ہیں جو اسرائیل سے جڑی ہے، نمائش میں 92  کمپنیوں نے 196 اسٹالز لگائے جس میں  360 مختلف برانڈز موجود ہیں۔

شرکا سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کے دوسرے شہروں سے بھی لوگ یہاں آئے ہیں، “میرا برانڈ پاکستان “کا مقصد اپنی پراڈکٹ کو پروموٹ کرنا اور اسے دنیا کے لیے قابل قبول بنانا ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ بین الاقوامی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ بہت اچھی ہوتی ہے اور پاکستانی پراڈکٹ کو وہ سرمایہ حاصل نہیں ہوتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بمباری کررہا ہے اور مسلم امہ کو جو کردار  ادا کرنا چاہیے وہ نہیں کررہے، ساتھ ہی پاکستانی برانڈ کا بھی فرض ہے کہ وہ ایمانداری سے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ لوگوں کا ملک ہے، پاکستان کے پاس ایکسپورٹ کے بہت مواقع ہیں، نمائش کا مقصد پاکستانیوں میں وہ احساس پیدا کرنا ہے کہ انھیں پاکستانی پراڈکٹ استعمال کرنے میں فخر ہو۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین