Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

میسی سب سے زیادہ ایوارڈز لینے والے تاریخ کے پہلے کھلاڑی

Published

on

رونالڈو، پیلے اور میراڈونا جو نہ کر سکے، میسی نے کر دکھا یا،ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی ایک اور ایوارڈ حاصل کر کے فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوراڈز اپنے نام کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
لیو میسی نے” لاریئس ورلڈ سپورٹس مین آف دی ایئر2023″ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ فٹبا ل کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ لاریئس سپورٹس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ کسی فٹبالرنے دو بار حاصل کیا ہو ، اس سے پہلے میسی 2020 میں لارئیس سپورٹس میں آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
لیونل میسی پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے رواں سال "لاریئس ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر” کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ "لاریئس ورلڈ ٹیم آف دی ایئر "میں منتخب ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
ارجنٹینا کے کپتان فٹبال کی دنیا میں 78 ایوارڈ حاصل کر کے دنیائے فٹبال میں سب سے زیادہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین