Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزارت داخلہ پرویز الٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کے انتظامات 15 دن میں مکمل کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اسپتال منتقل کرنے  یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظورکرلی۔جسٹس  ارباب محمد طاہرنے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے وزارت داخلہ  کو 15 روزمیں ہاؤس ریسٹ کا پروسیجرمکمل کرنےکاحکم بھی دے دیا۔ پرویز الٰہی کو انکی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ پرویز الہی کی 78 سال عمر ہے، ان کے علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔گزشتہ سماعت پر پمز اسپتال کے نمائندے نے عدالت کو بتایا تھا کہ پرویز الٰہی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وہ اپنے گھر سے زیادہ اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین