پاکستان
وزارت داخلہ پرویز الٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کے انتظامات 15 دن میں مکمل کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظورکرلی۔جسٹس ارباب محمد طاہرنے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 روزمیں ہاؤس ریسٹ کا پروسیجرمکمل کرنےکاحکم بھی دے دیا۔ پرویز الٰہی کو انکی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ پرویز الہی کی 78 سال عمر ہے، ان کے علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔گزشتہ سماعت پر پمز اسپتال کے نمائندے نے عدالت کو بتایا تھا کہ پرویز الٰہی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وہ اپنے گھر سے زیادہ اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں۔