Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مانسہرہ اور کشمیر میں معمولی زلزلے کے جھٹکے

Published

on

مانسہرہ اورکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹراسکیل پرشدت بالترتیب 3.8اور3.9ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیماسینٹرکے مطابق ہفتے کی دوپہر11:51پر مانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس  کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.8جبکہ گہرائی 80کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

زلزلے کا مرکز مانسہرہ کے مغرب میں 8کلومیٹر کی دوری پرتھا،پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھی دوپہر12:14پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کی شدت ریکٹراسکیل پر3.9جبکہ گہرائی 48کلومیٹرریکارڈ ہوئی،زلزلے کا کشمیر کے شمال مشرق میں تھا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین