Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کرکٹ کمیٹی بنانے کے لیے مصباح الحق کے رابطے، کئی سابق کرکٹرز نے معذرت کر لی

Published

on

چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کے مشیر و قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کرکٹ کمیٹی بنانے کا مشن، مصباح الحق نے سابق کرکٹرز سے رابطے شروع کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی ڈومیسٹک اسٹرکچر کی تیاری کے حوالے سے پہلی میٹنگ گزشتہ روز ہوئی ہے اورکرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق ذکا اشرف سے آج ملاقات کریں گے۔

اردو کرانیکل کے ذرائع کے مطابق سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم ،انضمام الحق،اظہر علی اور مشتاق احمد، چیف سلیکٹر  کی دوڑ میں شامل ہیں، مصباح الحق یہی نام ذکا اشرف کو تجویز کریں گے۔

مصباح الحق کا انضمام الحق، وقار یونس، محمد حفیظ، راشد لطیف اور اظہر علی سے رابطہ ہوا ہے اور تمام سابق کرکٹرز نے کمیٹی کے ممبر بننے  کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

تاہم  کچھ سابق کرکٹرز نے مصروفیات کے باعث کمیٹی کا ممبر بننے سے معذرت کرلی ہے،چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد ایشیاکپ اور ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین