تازہ ترین
لاپتہ شہری کی بازیابی کا کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ISI اور MI کے سیکٹر کمانڈرز کے دستخط کے ساتھ رپورٹ طلب کر لی
رپورٹ اس لیےلےرہے ہیں کہ اسکے نتائج ہونگے، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزادکشمیرکے شہری کی بازیابی کیس میں آئی ایس آئی اورایم آئی سیکٹر کمانڈرزکودستخط کےساتھ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ، جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے سیکرٹری دفاع کو تو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کیا ہورہا ہے؟ دونوں افسران کے دستخط کے ساتھ رپورٹ اس لیے لے رہے ہیں کہ اسکے نتائج ہونگے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے آزاد کشمیرکے شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پرسماعت کی ، پولیس اورایف آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، سرکاری وکیل نےبتایاکہ پولیس کے پاس خواجہ خورشید کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔
جسٹس محسن کیانی نے وزارت دفاع کی رپورٹ سے متعلق پوچھا تونمائندہ وزارت دفاع نے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ کل نوٹس موصول ہوا تھوڑا وقت دے دیں، جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ آئی ایس آئی اورایم آئی سیکٹر کمانڈرزکے دستخط کے ساتھ رپورٹ جمع کرائیں دستخط کےساتھ رپورٹ اس لیےلےرہے ہیں کہ اسکے نتائج ہونگے۔
نمائندہ وزارت دفاع نے پیرتک مہلت کی استدعا کی تو جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا پیرکوخالد خورشید کو 21 دن ہوجائیں گے، کسی دہشتگردی یاریاست مخالف سرگرمی میں شامل ہے تواسکے خلاف کارروائی کریں اگراسکا کوئی مجرمانہ فعل ہے توکارروائی کریں کسی کواعتراض نہیں ہوگا عدالت نے سماعت 24 جون تک ملتوی کردی
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی