Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاپتہ آبدوز میں کسی بھی آکسیجن ختم ہونے کے خدشات، تلاش جاری، شور کی نئی آوازیں سنی گئیں، کوسٹ گارڈز

Published

on

Crew of Titan sub knew they were going to die before implosion, according to more than $50M lawsuit

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے سفر کے دوران لاپتہ ہونے والی سیاحتی آبدوز کی تلاش کے دوران تہہ آب میں شور کی مزید آوازیں سنی گئیں، لاپتہ آبدوز کی تلاش ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اعصاب شکن ہوتی جا رہی ہے، آبدوز میں آکسیجن کسی بھی وقت ختم ہونے کا اندیشہ ریسکیو ٹیموں کے لیے امتحان بنا ہوا ہے۔

لاپتہ آبدوز کو اٹلانٹک کے دور دراز حصے میں تلاش کیا جا رہا ہے، تہہ آب مزید آوازیں سنائی دینے کے معاملے پر کوسٹ گارڈز کیپٹن جیمی فریڈرک کا کہنا ہے کہ ہم ان آوازوں کے بارے میں کچھ نہیں کہتے سکتے کہ یہ کس طرح کی اور کہاں سے آ رہی تھیں، ٹیمیں تلاش مشن میں مصروف ہیں۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش کے لیے علاقہ وسیع کردیا گیا ہے، سمندر کے اندر 2.5 میٹر گہرائی تک تلاش کی جا رہی ہے، کیپٹن جیمی فریڈرک  نے کہا کہ یہ ابھی سرچ اینڈ ریسکیو ۤپریشن ہے اور ہمیں امید برقرار رکھنی چاہئے۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش کے لیے ریموٹ آپریٹڈ وہیکلز ( آر او ویز ) استعمال کی جا رہی ہیں، کیپٹن جیمی فریڈرک کا کہنا ہے کہ تہہ آب سنائی دینے والی آوازوں کا انیلسز اب تک بے نتیجہ ہے۔ جب بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جاتا ہے تو امید کے ساتھ کیا جاتا ہے، ابھی ان آوازوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کیا تھا۔

فرانس کا ایک ریسکیو بحری جہاز اتلانتے بھی روبوٹ ڈائیونگ کرافٹ کے ساتھ روانہ ہوچکا ہے، یہ ڈائیونگ کرافٹ ٹائی ٹینک کے ملبے سے بھی نیچے تک غوطہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فرانس کا سب میرین روبوڑ امریکی بحریہ کی درخواست پر بھجوایا گیا ہے۔

1912 میں ڈوبنے والا برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک، جس کے حادثے میں 1500 افراد مارے گئے تھے، کا ملبہ سمندر کی تہہ میں 3 ہزار 810 میٹر گہرائی میں پڑا ہے۔یہ ملبہ امریکی ریاست میساچوسٹس سے 900 میل فاصلے پر سمندر کی تہہ میں ہے۔

لاپتہ آبدوز کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ آبدوز 96 گھنٹے کے لیے آکسیجن کی حامل ہے، اس اعتبار سے ۤج کسی بھی وقت اس میں آکسیجن ختم ہو سکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین