کھیل
مچل سٹارک 24.75 کروڑ بھارتی روپے کی بولی کے ساتھ آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے آئی پی ایل کی نیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جب انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ بھارتی روپے ( 29 لاکھ 82 ہزار ڈالرز) میں خریدا۔ مچل سٹارک نے ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہیں سن رائز حیدر آباد نے اس سے دو گھنٹے پہلے 20.50 کروڑ بھارتی روپے ( 24 لاکھ 70 ہزار ڈالرز ) میں خریدا۔
اسٹارک تیز گیند بازوں کے لیے پہلے سیٹ میں بولی میں موجود تھے۔ دن کا چوتھا سیٹ – اور اس کے لیے ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان جنگ شروع ہوئی۔ تاہم، اسے گجرات ٹائٹنز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیزی سے اپنے قبضے میں لے لیا، یہی دو فرنچائزز تھیں جن کے پرس میں 30 کروڑ روپے بھارتی روپے موجود تھے اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے یہ بولی جیت لی۔
آخری بار مچل سٹارک 2018 میں آئی پی ایل کی بولی میں نمایاں ہوئے تھے جب انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9.4 کروڑ روپے میں حاصل کیا تھا لیکن وہ اس سیزن میں انجری کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے، درحقیقت مچل سٹارک 2015 کے بعد سے آئی پی ایل نہیں کھیلے۔
اسٹارک کی ریکارڈ بولی سے پہلے، سن رائزرز نے کمنز کو سائن کرنے کے لیے INR 20.50 کروڑ (امریکی ڈالر 2,470,000 تقریباً) خرچ کیے، رائل چیلنجرز بنگلور نے ان کی بولی 18.50 کروڑ لگائی تھی۔ اس سے پہلے پیٹ کمنز کی سب سے بڑی بولی 2020 میں 15.50 کروڑ تھی جب انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حاصل کیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی