Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پہلی بار چانس ملا تو تیار نہیں تھا، اب میچور ہو چکا ہوں، صاحبزادہ فرحان

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کرنے والے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے نیوزی لینڈ دورے کے لیے سلیکشن پر کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں نام آنے پر وہ پہلے سے زیادہ پُرجوش ہیں، پچھلی مرتبہ جب چانس ملا تو اس وقت وہ تیار نہ تھے لیکن اب ڈومیسٹک میں محنت کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کےلیے میچور ہوچکے ہیں۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے صاحبزادہ فرحان کو دورہ نیوزی لینڈ کےلیے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، صاحبزادہ فرحان اس سے قبل 2018 میں پاکستان ٹیم سے کھیل چکے ہیں، اس وقت انہیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھلائے گئے تھے۔

ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد صاحبزادہ فرحان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگادیے اور گزشتہ تین سیزنز کے دوران وہ ہر بار ٹاپ پرفارمرز میں رہے۔ حال ہی میں ہونیوالے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں وہ 492 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے۔

ٹیم میں سلیکشن کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ  پہلے بھی پاکستان کیلئے کھیلا ہوں، پہلے اتنا زیادہ پُرجوش نہیں تھا کیونکہ اس وقت جلد ٹیم میں آگیا تھا لیکن اس بار کافی محنت کرکے کم  بیک کیا، پچھلے 4 سال میں نے کافی محنت کی ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ میں نے کتنی تیاری کی، کتنی محنت کی ہے۔ آج ٹیم میں واپس نام آیا ہے تو کافی خوش ہوں۔

قومی بیٹر کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے جلد موقع مل گیا تھا، اس وقت وہ تیار نہیں تھے، میچور بھی نہیں تھے اور تجربہ بھی نہیں تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کافی پریشر کا گیم ہوتا ہے مگر اب 4 سال ڈومیسٹک کھیل کر کافی تجربہ ملا ہے اور اب وہ کافی میچور ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ انہوں نے کتنی محنت کی ہے اور اس دوران کوئی ایسا میچ نہیں جو فٹنس مسائل کی وجہ سے مس کیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا پورا سیزن بھرپور فٹنس کے ساتھ کھیلا ہوں، مجھے ایک ایک میچ یاد ہے اپنا۔

27 سالہ صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ افتخار احمد سے ان کی اچھی گپ شپ ہے، افتخار احمد نے ان سے کہا تھا کہ پاکستان کےلیے سلیکٹ ہوجانا آسان ہے لیکن ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے عزم ظاہر کیا کی اس بار ان کی پوری کوشش ہوگی کہ اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم میں اپنی جگہ پکی کریں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ نیوزی لینڈ سے سیریز میں ان کے کیا اہداف ہیں تو صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ان کی یہی کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ میں ویسا ہی کھیلیں جیسا انہوں نے حال ہی میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کھیلا تھا۔

صاحبزادہ فرحان کو اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ ان کی پوزیشن یعنی اوپننگ میں کافی سخت مقابلہ ہے اس لیے وہ  مڈل آرڈر پر کھیلنے کو بھی تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں بھی مڈل آرڈر کھیل چکے ہیں، ٹو ڈاؤن بھی کھیلا ہے، اس لیے ان کو پوزیشن کا اندازہ ہے، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوئی وہ اس پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں گے۔

ایک سوال پر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ان کے احمد شہزاد سے اچھے تعلقات ہیں، وہ ان کے فیورٹ ہیں اور ان کو رنز کرتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں رنز کرتے ہیں تو مقابلہ سخت ہوتا ہے، اچھی بات یہ ہے کہ جب احمد رنز کرتے ہیں تو میں بھی رنز کرتا ہوں۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جس طرح انہیں 4 سال کی محنت کا صلہ ملا، امید ہے ویسے ہی احمد شہزاد کو بھی کم بیک کا موقع ملے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان15 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین